اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل سوبرینہو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات، علاقائی سلامتی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ معززمہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین مسلح افواج کے چیف کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل سوبرینہو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات، علاقائی سلامتی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ معززمہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچنے پر انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مہمان ایڈمرل سوبرینہو نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔








