پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

57
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی۔25مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں افغانستان سے فائرنگ کے حالیہ واقعات سمیت سرحد پار دہشت گرد قیادت اور تنظیموں کے دوبارہ جمع ہونے کے معاملےکاسنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسزپبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر غور اور عالمی،علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ امید ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی اور توقع ہے افغانستان امن دشمنوں کو جگہ نہیں دے گا۔آرمی چیف نے ابھرتے سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور فورم کو چیلنجز سے نمٹنے کےلئے آپریشنل ضروریات اور حکمت عملی سےآگاہ کیا گیا۔کانفرنس میں افغانستان سے فائرنگ کے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاگیا،

فورم نے خیبرپختونخوا کے نئے اضلاع میں بھی صورتحال کا جائزہ لیا ، فورم نے بلوچستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ان علاقوں میں سماجی اقتصادی ترقی کی تیز رفتار پر زور دیا۔آرمی چیف نے کورونا کے دوران سول انتظامیہ کی ہر طرح مدد کرنے پر فارمیشنز کو سراہا