پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار

107

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار عروس البلاد پاکستان زندہ باد (روشنیوں کا شہر پاکستان زندہ باد) کے نعرے کے ذریعے کیا ہے۔ اس حوالہ سے آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل کیلئے پرومو بھی جاری کیا ہے۔