پاک فوج کے متعدد جرنیلوں کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں، آئی ایس پی آر

136
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے متعدد جرنیلوں کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو کورکمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو کورکمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کورکمانڈر کراچی ، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاکو کورکمانڈر بہالپور ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ ، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر اے ایس ایف سی ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز ، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن ، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری ، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے ۔