پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش کے بعد سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگینڈا مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ،ترجمان ایف آئی اے

104
F.I.A

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش حادثہ کے بعد سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگینڈا مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انکوائری ٹیم چار رکنی ممبران پر مشتمل ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر ہیں۔

دیگر ٹیم ممبران میں ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔انکوائری ٹیم افواج پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگینڈا مہم کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔