24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج گلگت بلتستان کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع...

پاک فوج گلگت بلتستان کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع میں امداری کارروائیاں جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پاک فوج گلگت بلتستان کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع میں امداری کارروائیاں جاری ہیں جبکہ آرمی انجینئر کور اور ایف ڈبلیو اولینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی سڑکوں کو کھولنے کے کام میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران گلگت بلتستان کا ملک کے دیگرعلاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان میں پاک فوج کی انجینئر کور شاہراہوں کی بحالی کا کام کر رہی ہے ، لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم کو ڈائیوریشن کے ذریعے ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے۔اسی طرح اسلام آباد سے گلگت براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ ،جگلوٹ سکردو روڈ کو استک پل کے علاوہ ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دیوسائی روڈ کو بھی عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ استوار اور چین کی سرحد تک جانے والی ہنزہ روڈ کوبھی عام ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج امدادی سرگرمیوں اورزمینی رابطے کی مکمل بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج بالخصوص انجینئر کور کی بے مثال خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں