پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ ، آرمی چیف کا یہ دورہ مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر

148
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔10نومبر (اے پی پی):پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا ، آرمی چیف کا یہ دورہ مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کا حصہ ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دونوں گیریژنز میں افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنز ، تربیت اور قدرتی آفات کے دوران فارمیشنز کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔سیالکوٹ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر جبکہ منگلا گیریژن میں ایمن بلال صفدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔