پاک قطر دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز تیاریاں کی جائیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

156
پاک قطر دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز تیاریاں کی جائیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک قطر دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز تیاریاں کی جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ کی زیر صدارت دوحہ میں ہونے والے پاک قطر دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کی تیاریوں کے جائزہ کے لیے بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ کو پاک قطر دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مختلف اقدامات کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اجلاس کے شرکا پر زور دیا کہ دوحہ میں ٹھوس اور نتیجہ خیز بات چیت کے لیے تیاریاں کی جانی چاہئیں۔