راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاک ملائشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ، مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو بہت فائدہ ہوا، مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک ملائیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں 9 سے 22 اکتوبر تک ملائشیا میں جاری رہیں۔
یہ مشقیں دو مراحل پر مشتمل تھی، ان مراحل میں تربیتی اور فیلڈ ٹرینگ مشقیں شامل تھیں، مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو بہت فائدہ ہوا، مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی۔