راولپنڈی۔8ستمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں 10ستمبر سے 21ستمبر تک پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے کرکٹ میچزکے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطا بق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں10ستمبر تا21ستمبر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کو ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کرنے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیادونوں ٹیموں کے مابین پہلا پریکٹس میچ 10ستمبر کو 1:30بجے دن کھیلا جائے گا ۔
ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم کے مطابق کرکٹ میچز اور متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس کے327اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں07ڈی ایس پیز،18انسپکٹر،230ٹریفک وارڈنز اور72ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیںکرکٹ ٹیموں کی صبح روانگی اور شام واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا ،
اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گاجبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6thروڈ چوک سے ڈائیورٹ کر کے براستہ سید پورروڈ سے اسلام آباد کی طرف روانہ کیا جائے گا۔اسلام آبادth9ایونیو سے آنے والی ٹریفک براستہ IJPروڈ سے پنڈورہ چونگی ،کٹاریاں، کیرج فیکٹری ،پرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔دوران میچ اسٹیڈیم روڈ کو th9ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ دوران میچ شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی جو کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ شہریوں کو متبادل راستوں کی رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی ٹریفک لاءانفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات کرنے کے لیے کوشاں ہے شہریوں کی سہولت اور متبادل راستوںکی رہنمائی کے لیے راولپنڈی پولیس کے سوشل میڈیا گروپس اور ریڈیو اسٹیشن 88.6پر آگاہی بھی فراہم کی جائے گی اس موقع پر شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشان سی بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں-