پاک ویت نام دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ منعقد ‘ دونوں ممالک کا دو طرفہ تعلقات‘ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ویت نام نے دو طرفہ تعلقات اور معیشت،تجارت،سرمایہ کاری،دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ویت نام نے کہا ہے کہ علاقائی طاقت کی حیثیت سے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔پاک ویت نام دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ویت نام نے دو طرفہ تعلقات اور معیشت،تجارت،سرمایہ کاری،دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ویت نام نے کہا ہے کہ علاقائی طاقت کی حیثیت سے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔پاک ویت نام دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ نائب وزیر خارجہ ڈانگ دنہہ کوئی نے ویت نامی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون کی حالیہ صورتحال کا از سرنو جائزہ لیا اور معیشت،تجارت،سرمایہ کاری،دفاع،تعلیم،ثقافت اور سپورٹس سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی نشاندہی کی۔دونوں فریقوں نے کثیرالجہتی فورمز پر دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار اور مسلسل اعلی سطح پر تبادلوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں ملکوں نے اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ویت نامی وفد کو پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ویت نام کے نائب وزیر خارجہ نے علاقائی طاقت کی حیثت سے پاکستان کے کردار اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہا۔