پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں پاکستان انرجی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس ، 70 سے زائد مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک چائنا سینٹر میں دو روزہ پاکستان انرجی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ بدھ کو منعقدہ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کیا۔ نمائش میں 70 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے جن میں عوام اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک چائنا سینٹر میں دو روزہ پاکستان انرجی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ بدھ کو منعقدہ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کیا۔ نمائش میں 70 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے جن میں عوام اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمائش میں ایم اے ایس گروپ ، کونس ٹیک، پیرامڈ آٹو میشن، موٹر ٹیک، جے فوسٹر ، میکس ویل آٹو میشن، چیان کن ، واپڈا اور دیگر کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے جن میں کم توانائی استعمال کرنے والے آلات پیش کیے گئے ۔ نمائش کا انعقاد پاکستان سٹیٹ آئل اور پارکو کے تعاون سے کیا گیا ۔