کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر یونیورسٹی کے مختلف ڈپلومہ پروگراموں میں داخلہ لینے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر یونیورسٹی میں سات پروگراموں میں3سالہ اور ایک سالہ ڈپلومہ پروگراموں میں داخلہ لینے کے لیے 500 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائے، جن میں 40 فیصد طالبات شامل تھیں جو انسٹیٹیوٹ میں معیاری تعلیم اورسازگار ہنر مندی تعلیمی ماحول کی نشاندہی کرتا ہے۔ پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی سی ٹی اینڈ وی آئی پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر اورِک ارشاد احمد بلیدی نے انٹری ٹیسٹ کے مکمل انتظامات کی نگرانی کی۔ پرو وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کو منظم انداز اور واضع کردہ قواعد وضوابط کے مطابق منعقد کرنے پر تدریسی شعبوں کے سربراہان، پی سی ٹی اینڈ وی آئی کے عملے اور یونیورسٹی کے انتظامی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ پرو وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کےلئے انتظامات اور بلوچستان بھر سے امیدواروں کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔