23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںپاک چین آذادانہ تجارتی معاہدہ کے حوالے سے دوسرے مرحلے کی بات...

پاک چین آذادانہ تجارتی معاہدہ کے حوالے سے دوسرے مرحلے کی بات چیت کاانعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) چین نے پاکستان کو آفر لسٹ کے تمام آئٹمز میں رعایت کے علاوہ 70آئٹمز تک مارکیٹ رسائی فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا۔اس بات کا فیصلہ بیجنگ میں منعقدہ پاک چین آذادانہ تجارتی معاہدہ کے حوالے سے دوسرے مرحلے کی بات چیت کے دوران کیا گیا۔وزارت تجارت کے حکام نے بتا یا کہ ہم پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے میں 70آئٹمز میں رعایت اور مصنوعات پر ٹیرف میں کمی چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوسرے مرحلے کے اجراءسے قبل ستر مختلف مصنوعات ڈیوٹی میں نرمی کی خواہش ظاہر کی تھی جیسا کہ چین نے آسیان ممالک کو دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70819

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں