پاک چین اقتصادی راہداری سے گوادر کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

269

کوئٹہ۔12اپریل(اے پی پی) سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے گوادر کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اس لیے ضرورت اس امرکی ہے کہ پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گوادر کے مقامی لوگوں کے خدشات دورکیے جائیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی روزگار فراہم کرنے اورصوبے میں پولیس اورلیویز کے اداروں کی استطاعت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔