پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو

141

کراچی ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ دنیا کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی کے لئے کتنے سنجیدہ ہیں، یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں فدا حسین دشتی کی کتاب ”لنگاسی سے واشنگٹن تک“ کی تقریب رونمائی اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔