اسلام آباد ۔14 ستمبر(اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت 2030ءتک 7 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژا¶ منگ نے سی پیک اور ایک خطہ ایک سڑک کے منصوبہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 62 ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں اب تک 70 ہزار سے زائد مقامی افراد کو روزگار کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ 2030ءتک مقامی افرادی قوت کیلئے مزید 7 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے