پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 14 ارب ڈالر کی لاگت سے 30 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن کا عکاس ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن برولی جین نے بتایا کہ سی پیک منصوبے کے تحت شروع کئے جانے والے تیس منصوبوں میں سے 16 …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 14 ارب ڈالر کی لاگت سے 30 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن کا عکاس ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن برولی جین نے بتایا کہ سی پیک منصوبے کے تحت شروع کئے جانے والے تیس منصوبوں میں سے 16 منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ تمام منصوبہ جات 2018ءمیں جبکہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2020ءمیں مکمل ہونگے۔ پراجیکٹ حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ 2017ءمیں توانائی کے کچھ منصوبے مکمل ہونگے جن میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی شامل ہے اس منصوبے پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس سے آئندہ سال جون میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع ہو جائے گی

Leave a Reply