اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں چارنئی شاہراہوں کی تعمیر کا فیصلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس صوبے کے دور آفتادہ و پسماندہ ترین علاقے ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے، شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور یہا ں فری زون میں سرمایہ کاری صوبے میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگی ۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کیلئے قائم پاکستان اور چین کے مشترکہ گروپ نے ملک میں مختلف نئی شاہراہوں کو تعمیر کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان میں شاہراہوں کے چار منصوبے بلوچستان میں مکمل کئے جائیں گے، جس میں دو منصوبوں پر اسی سال کام شروع ہورہا ہے