اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیاہے،مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کوپاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ چین سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکرنومبر 2020 تک کی مدت میں چین کو615.73 ملین ڈالرمالیت کی برمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 18.74 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوپاکستان کی برآمدات کا حجم 727.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2020 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 153.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 141.11 ملین ڈالررہاتھا۔ مالی سال20 ۔ 2019-میں چین کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.663 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.43 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی تا نومبر2020 تک کی مدت میں چین سے 4.52 ارب ڈالرکی درآمدات کی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات کاحجم 4.02 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبر2020 میں چین سے درآمدات کاحجم 944.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال نومبرمیں چین سے درآمدات کاحجم 880.08 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔