پاک چین تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی

52

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاک چین تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بعد اب زراعت، تعلیم اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستانی کاروباری افراد، طلبا، طالبات سمیت دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کے لئے چین کے دروازے کھلے ہیں۔ چین اور پاکستان امن پسند ممالک ہیں جبکہ خطے کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن کے حوالے سے چین اور پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔