بیجنگ ۔23ستمبر (اے پی پی):پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوار چین پر ر نگارنگ لائیٹ شو منعقد ہوا ۔
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کا اہتمام چین میں پاکستانی سفارت خانہ اور بیجنگ میونسپلٹی کی مقامی حکومت نے کیا تھا ۔
اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کی اہمیت اور اس کے چیدہ چیدہ پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔ سفیر معین الحق نے تقریب کے انعقاد کے لئے بیجنگ کی تیان چینگ نامی میونسپلٹی اور چینی دفتر خارجہ کی کوششوں کو سراہا ۔
تقریب میں چینی حکام ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔