پاک چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) چین اور پاکستان کے درمیان پولیس کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت چین پاکستان کو 425پولیس گاڑیاں، 80ایمبولینسیں اور دیگر آلات فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں جمعرات کو یہاں معاہدے کی دستاویزات پر چینی سفیر سن وی ڈونگ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ نے دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار بھی تقریب …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) چین اور پاکستان کے درمیان پولیس کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت چین پاکستان کو 425پولیس گاڑیاں، 80ایمبولینسیں اور دیگر آلات فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں جمعرات کو یہاں معاہدے کی دستاویزات پر چینی سفیر سن وی ڈونگ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ نے دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ چین کے صدر نے گزشتہ سال اپنے دورہ پاکستان میں یہ سامان تحفے کے طور پر دینے کا اعلان کیا تھا۔ چین کی جانب سے 425پولیس وین، 80ایمبولینسیں اور دیگر آلات پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ سامان چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کو فراہم کیا جائے گا جس سے پولیس کی استعداد کار اور صحت کی سہولیات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply