پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ کے مابین تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ کے مابین تہنیتی پیغامات کا تبادلہ پاکستان اورچین نے 65 سالوں میں بے مثال انداز میں با اعتماد اور ثابت قد می پرمبنی شراکت داری کو پروان چڑھایا ، مثالی تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اسلام آباد …

پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ کے مابین تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
پاکستان اورچین نے 65 سالوں میں بے مثال انداز میں با اعتماد اور ثابت قد می پرمبنی شراکت داری کو پروان چڑھایا ، مثالی تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اورچین نے 65 سالوں میں بے مثال انداز میں با اعتماد اور ثابت قد می پرمبنی شراکت داری کو پروان چڑھایا ہے، مثالی تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی۔یہ بات انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر چینی وزیرخارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چینی وزیر خارجہ وانگ ئی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ 65 سالوں میں ہم نے بے مثال انداز میں دونوں ملکوں کے درمیان با اعتماد اور ثابت قد می پرمبنی شراکت داری کو پروان چڑھایا ہے۔

Leave a Reply