پاک چین کار دوستی ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی،شاندار استقبال

128
APP40-17 LAHORE: October 17 – Participants of Pak-China Friendship Car Rally being received at Thokar Niaz Baig. APP Photo by Mustafa Lashari

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی )پاک چین کار دوستی ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی کار ریلی جب ٹھوکر نیاز بیگ پہنچی تو ضلعی انتظامیہ کے افسران ، شہریوں کی بڑی تعداد سمےت مختلف سکولوں کے بچوںنے پھولوں کی پتیوں اورپاک چائنہ دوستی زندہ باد کے نعروں سے ریلی کے شرکاءکا شاندار استقبال کیا۔ریلی کے شرکاءمقامی ہوٹل پہنچے تو سکول کے بچوں نے نے ہاتھوں میں پاکستان اور چےن کے قومی پرچم والی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور شرکاءکو پھولوں کے گلدستے پےش کئے۔ ریلی کے شرکاءکی لاہور کے روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔