پاک کالونی پولیس کی کارروائی ،3 ملزمان گرفتار،کرسٹال ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد

53

کراچی۔ 03 جون (اے پی پی):تھانہ پاک کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکباڑ مارکیٹ جہان آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کرسٹال

چوری شدہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہ فہد ،محمد وسیم اوراحمد علی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان نے تھانہ برگیڈ ، پی آئی بی، بلدیہ اور کلاکوٹ کی حدودمیں وارداتوں کا اعتراف کرلیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔