بیجنگ۔3دسمبر (اے پی پی):بارہواں گلوبل ویڈیو میڈیا فورم چین کے صوبہ فوجیان کے شہر چھوان چو میں منعقد کیا گیا ۔منگل کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق شرکا نے کہا کہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بین الاقوامی عوامی تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف ممالک میں ویڈیو میڈیا کا کردار بہت اہم ہے،تمام ممالک کے ویڈیو میڈیا کو کوآرڈینیشن، روابط، تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، غربت کے خاتمے، صنعتکاری، زرعی جدیدکاری، سبز اور پائیدار ترقی اور دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
شرکا نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے جدید تصورات اور طریقوں کو وسیع پیمانے پر پھیلانا چاہئے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو جدیدکاری کی جانب بڑھنے میں مدد کرنی چاہئے۔ فورم کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ انٹرنیشنل ویڈیو نیوز ایجنسی نے کی اور پاکستان سمیت60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 87 میڈیا تنظیموں کے تقریباً 200 نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکا نے مشترکہ طور پر ’’گلوبل ساؤتھ‘‘میڈیا ڈائیلاگ کوآپریشن میکانزم کے مشترکہ اقدام کا آغاز کیا۔