پا ک ایران دوطر فہ تجا رتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کرچکا ہے ، کو شش ہے کہ دوطرفہ تعاون کے ذریعے مقرر کر دہ تجا رتی اہداف 10ارب ڈالر تک بڑھایا جائے ،ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند

180

کوئٹہ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):کو ئٹہ میں متعین ایرا ن کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پا ک ایران دوطر فہ تجا رتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کرچکا ہے ہما ری کو شش ہے کہ دوطرفہ تعاون کے ذریعے مقرر کر دہ تجا رتی اہداف 10ارب ڈالر تک بڑھا یا جا ئے ۔

تجا رتی حجم میں اضا فہ قونصلیٹ اور چیمبرکے با ہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،پا ک ایران تجا رتی تعلقات کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس سے قبل ایرا نی قونصل جنرل حسن درویش وند،ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شائقی و دیگر کے ہمرا ہ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ پہنچے تو چیمبر کے صدر محمد ایوب مر یا نی ، سابق صدر حا جی عبداللہ اچکزئی ، سابق سنیئر نا ئب صدر آ غا گل خلجی ودیگر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بلو چستان میں بہترین خدمات پر خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام تر مشکلات کے با وجود بھی پا ک ایران تجا رتی حجم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضا فہ ہو رہا ہے جس کی خاص وجہ ایرا ن قونصلیٹ اور چیمبر کے ما بین بھر پور تعاون ہے ہم شکر گزار ہیں کہ حسن درویش وند کا ہرمسئلے کے حل کے لئے ہمیں تعاون حاصل رہا ہمیں امید ہے کہ اب بھی ہمیشہ کی طرح ہمیں ایرا ن کے قونصلیٹ کا تعاون حاصل رہے گا ۔

اس موقع پر کو ئٹہ میں متعین ایرا ن کے قونصل جنرل حسن درویش وند کا کہنا تھا کہ میں بھی چیمبر کے اراکین کے تعاون پر شکر گزار ہوں تا جر برادری کسی بھی خطے، ملک ،صو بے کے لئے نعمت سے کم نہیں کیو نکہ یہی لو گ ہی معاشی خوشحالی کے ضامن ہوا کر تے ہیں ، دوطرفہ تجا رتی حجم میں اضا فہ ہم سب کے لئے حوصلہ مند ہے، پا ک ایرا ن تجا رتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے ہما ری کو شش ہے کہ با ہمی تعاون کے ذریعے تجا رتی اہداف 10ارب ڈالر کا حصول ممکن بنا یا جا ئے ،انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی مما لک کے تا جروں نے دونوں مما لک کے ما بین پہلے سے قائم اسلامی ، ثقافتی اور تجا رتی رشتوں کو مزید مضبوط تر کر دیا ہے ہم تجا رتی تعلقات کو مزید مستحکم کر نا کے خواہاں ہیں اور اس با بت ہما ری کا وشیں جا ری و ساری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ اور چیمبر کے ما بین تعاون کے دوطرفہ کا روبار پر انتہا ئی مثبت اثرات مر تب ہو تے ہیں اس لئے امید کر تے ہیں کہ با ہمی تعاون کا سلسلہ مستقبل میں بھی جا ری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پا ک ایرا ن تجا رت میں اگر چہ رکا وٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کرونا کی عالمی وبا کے دوران بھی دونوں مما لک کے ما بین تجا رتی سرگر میوں کو جا ری رکھا ہم قانونی تجا رت کی را ہ میں حائل رکا وٹ برداشت نہیں کریں گے ۔