پا ک فضائیہ افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ائیر مین کو معیاری تربیت فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور

141

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ئیر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ پا ک فضائیہ افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ائیر مین کو معیاری تربیت فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے،پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی دوست ممالک کی فضائی افواج کے ائیر مین کو بھی اعلیٰ معیار کی ٹریننگ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک شاندار تقریب کے دوران پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کا سنگِ بنیاد رکھا جو کہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں آج ایک اہم دن تھا‘ اپنی نوعیت کی یہ منفرد ٹریننگ اکیڈمی پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں قائم کی جائیگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ائیر مین کو معیاری تربیت فراہم کرنے کیلئے پاک فضائیہ ہمہ وقت کو شاں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ائیر مین ٹریننگ کے موجودہ نظام کو پاک فضائیہ کے افسران کی بہترین تربیت گاہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی طرز پر قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں ائیر مین کو ایک ہی جگہ پرمختلف شعبہ جات میں تکنیکی تربیت او ر نصابی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اسے ایک نامور ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ےہ ادارہ دوست ممالک کی فضائی افواج کے ائیر مین کو بھی اعلیٰ معیار کی ٹریننگ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔سول اور دفاعی اداروںکے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ پاک فضائیہ کے ا فسران کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔