پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

79

اسلام آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی) پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔آرمی چیف نے امن اور آپریشن کے دوران آرمی سروس کور کی خدمات کو سراہا اور یادگار شہدا ءپر پھول بھی چڑھائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں موجود معزز مہمانوں سے بھی ملے اور ان سے گفتگوکی۔