- Advertisement -
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):پبلک آرٹ لٹریری سو سائٹی رجسٹر لاہور کی طرف سے چہار زبان شاعرہ اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کی استاد عظمی زریں نازکے ساتھ ایک شام کا انعقاد کل30 اپریل بروز بدھ کو کاسمو میٹرو پولیٹن کلب باغ جناح میں کیا جا رہا ہے
جس کی صدارت پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کریں گے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی ہوں گے۔تقریب میں مجیب الرحمن شامی ،پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، سامعہ مستنصر، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمن،فرحت پروین اور سلمان رسول اشرف شرکت کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589844
- Advertisement -