پبلک آفس ہولڈر کا آف شور اثاثہ گوشواروں میں ظاہرنہیں تو کرپشن کا کیس نیب کو بھجوایا جائے گا،وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

43

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم عمران خان کابڑا اقدام ہے کہ سیل تحقیقاتی رپورٹ میں یہ تعین کرےگا کہ اگر پبلک آفس ہولڈر کا آف شور اثاثہ گوشواروں میں ظاہرنہیں تو کرپشن کا کیس نیب کو بھجوایا جائے گا۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی صورت میں معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا جائے گا جو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہو گا تو ٹیکس ایویژن  کا کیس ایف بی آر کے پاس جائے گا۔