13.3 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومقومی خبریںپبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے آڈٹ اعتراضات کا...

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔

وزارت ہائوسنگ کی 352 ملین کی ایک لیپس ہونے والی رقم سے متعلقہ آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ نے بتایا کہ یہ رقم ہمیں 26 جون کو ملی دو دن باقی تھے اس دوران چھٹیاں ہوگئیں اور 30 جون کو رقم خرچ ہوئے بغیر واپس چلی گئی ۔

- Advertisement -

سید نوید قمر نے کہا کہ یہ رقم آخر کس مد میں جاری ہوئی ، سیکرٹری نے کہا کہ یہ رقم سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی مرمت اور مینٹی ننس کے لئے جاری ہوئ تھی ۔ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے پی اے سی کے استفسار پر بتایا کہ وزارت خزانہ کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر عملدرآمد کی پابند ہے ۔

سید نوید قمر نے تجویز دی کہ متعلقہ سیکرٹریز کو بلا کر اس انتظامی معاملہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ پی اے سی کے چیئر مین جنید اکبر خان نے کہا کہ ہم نے چینی کی قمتوں کے حوالے سے رپورٹ مانگی تھی مگر متعلقہ وزارتوں نے ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔ پی اے سی نے سیکرٹری تجارت ، سیکرٹری قمی غذائی تحفظ، اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کو آج بدھ کو ظلب کرلیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576068

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں