پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ، نیب اور وزارت پارلیمانی امور کے 2014-15ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

87

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سید نوید قمر، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ڈاکٹر عارف علوی، مشاہد حسین سید، اعظم سواتی، سینیٹر ہدایت اﷲ، عبدالرشید گوڈیل، شیخ روحیل اصغر، راجہ جاوید اخلاص، سردار عاشق حسین گوپانگ، شفقت محمود کے علاوہ دیگر ارکان اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وزارت پارلیمانی امور کے 2014-15ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے دونوں اداروں کے آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے۔