پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

142

راولپنڈی ۔17نومبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ، سی پی او نے بتایا کہ 83 روز کے دوران 1819 ان فٹ گاڑیاں بند اور 11179 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 20 لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 903 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور غفلت کے مرتکب 28 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے، غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔