سانگلہ ہل۔ 11 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے پبلک پارکس کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے ننکانہ سٹی کی مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناءشرافت سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کی پبلک پارکس کی ازسرنو بحالی کا آغاز ہو چکا ہے۔
پبلک پارکس کی باو¿نڈری وال ، نئے واکنگ ٹریکس ، نئی گھاس ، شجرکاری سمیت بچوں کے لیے جھولے لگانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے ڈانسنگ فاونیٹن سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کی تمام پبلک پارکس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ پبلک پارکس کی بحالی کا عمل آئندہ ماہ تک مکمل کر لیا جائے گا اور رواں ماہ سے ضلع میں گرینڈ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی میں اضافہ کے لیے شہریوں کا کردار اہم ہے جو کہ انہیں ادا کرنا چاہیے۔