پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی گئی ہے،اسدعمر

113
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی گئی ہے،اسدعمر

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس نے جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے پروجیکٹ کی تجویز اور لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دی۔

یہ 43 کلومیٹر کا ٹریک ہوگا، جس میں 30 سٹیشنز اور سواریوں کی تعداد روزانہ 4 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے کراچی کی ٹرانسپورٹ کی صورتحال بدل جائے گی۔