21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر مستحکم کیا...

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر مستحکم کیا جائے گا، فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیجیٹل ایسینشل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لبنیٰ علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں معروف کاروباری شخصیات منصور اے شیخ اور میاں فرحان بھی شامل تھے۔

اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، تجارت، سرمایہ کاری اور سرحد پار تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور جدت پاکستان کو برآمدات پر مبنی، مضبوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ملک بنانے میں بنیادی کردار ادا کریں گی۔

- Advertisement -

وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور برآمدات میں رہنما کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔وفد کی جانب سے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ مصنوعات کے فروغ کے لیے مقامی و بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد، پاکستانی صنعتوں کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور برآمد کنندگان کو جدید ڈیجیٹل ٹولز اختیار کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں تاکہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فوقیت کو ممکن بنایا جاسکے ۔

لبنیٰ علی نے بتایا کہ ڈیجیٹل ایسینشل پاکستان کا مشن نوجوانوں، خواتین اور محروم طبقات کو جدید ٹیکنالوجی، تربیتی پروگرامز اور بین الاقوامی روابط کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل تجارت، جدت اور کاروباری قیادت میں پورے ملک کے لیے ایک رول ماڈل بن سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں