بھکر۔ ۔۔۔ 18 دسمبر (اے پی پی):کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری میں آئےہوئےشہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او بھکر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی اور انکے مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔
پبلک ڈیلنگ کے انعقاد سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا شامل ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ شہری پولیس کے متعلقہ کسی بھی مسٔلے کے حل کیلیے بلا جھجھک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے شہریوں کیلیے کھلے ہیں۔