پب جی پر پابندی ختم کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ ہے، فواد چوہدری

83

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پب جی پر پابندی ختم ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پب جی پر پابندی ختم کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ ہے۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پابندی ایک انتہائی اقدام ہے مستقبل میں احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اس حوالے سے واضع موقف رکھتی ہے کہ پاکستان کو ٹیک کمپنیز کے ساتھ گہرے تعلقات سے ہی مسائل حل کرنے چاہیں، پاکستان کو اس طرح کے معاملات میں پابندی جیسے اقدامات سے ہرہیز کرنا چاہیے۔