26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپتنگ بازوں، پتنگ فروشوں و مینوفیکچررز کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی...

پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں و مینوفیکچررز کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے ، انسپکٹر جنرل پولیس

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز ،ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر481 ملزمان کو گرفتار کرکے 468 مقدمات درج کئے گئے۔

30 ہزار سے زائد پتنگیں اور 953 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ 300 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 180 سے زائد ملزمان کو گرفتار، 187 مقدمات درج کیے گئے 1000 سے زائد پتنگیں اور 210 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔ انہوںنے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں اور خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں