چیچہ وطنی۔ 24 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر پتنگ بازی کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران چیچہ وطنی میں پولیس نے 8پتنگ فروشوں کو گرفتار لیا،
ترجمان کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیموں نے تحصیل کے مختلف حصوں میں اچانک چھاپے مار کر پتنگ فروخت کرنیوالے 8،افراد کو گرفتار کرلیا،ملزموں کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈورکی درجنوں چرخیاں بھی برآمدکرلیں،زیر حراست ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔