پتنگ سیلرز اور سپلائرز کے خلاف اٹک پولیس نے کارروائی میں سینکڑوں پتنگیں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا

63
پتنگ سیلرز اور سپلائرز کے خلاف اٹک پولیس نے کارروائی میں سینکڑوں پتنگیں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا

حسن ابدال۔ 25 جنوری (اے پی پی):پتنگ سیلرز اور سپلائرز کے خلاف اٹک پولیس نے کارروائی میں سینکڑوں پتنگیں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر نگرانی اٹک پولیس پتنگ فروشوں کے خلاف سر گرم عمل ہے۔

اسی سلسلہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے سرچ پارک پکٹ جھاری کس پر ہری پور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روک کر چیک کیا جس میں سوار شخص جان شیر ولد فرامس خان سکنہ ہزارہ کالونی راولپنڈی کو مشکوک جانتے ہوئے مذکورہ کے سامان کی پڑتال کرنے پر 200 پتنگیں اور ایک ڈور برآمد کر کے ملزم جان شیر کو گرفتار کر کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔