لاہور۔3اپریل (اے پی پی):پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان صوبے میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
شہریوں کو پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں ۔بظاہر لگ رہا ہے کہ پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ۔
لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لیے موثر قانون سازی اورپتنگ وڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے۔جو شخص پتنگ یا ڈور بنائیں اس کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج اور کوئی جج پتنگ یا ڈور بنانے والے ملزم کی ضمانت نہ لے۔