- Advertisement -
پتوکی۔ 23 اپریل (اے پی پی):پتوکی ملتان روڈ ڈھاباں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیااور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق خاتون بھی موٹر سائیکل پر سوار تھی، ملتان روڈ ڈھابہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو نیچے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی پھول نگر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
- Advertisement -
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جمبر کی رہائشی ہے اور مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھی، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی کا اغاز کر دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586282
- Advertisement -