پتوکی انتظامیہ کی طرف سے دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج

90

نمائندہ پتوکی ۔ 20 فروری (اے پی پی):پتوکی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 522د کانوں کی نیلامی کے عمل اور 10 د کانوں کو سیل کرنے کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے دوسرے روز بھی کچہری چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران رانا ممتاز علی خان نے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ انتظامیہ کے ناروا سلوک کی پرزور مذمت کر تے ہیں تاجروں کی د کانیں سیل کی جارہی ہیں جو ظلم ہے۔ تاجران مقرر کردہ کرائے کے ساتھ ٹیکس بھی دیتے ہیں ۔دکانوں کی نیلامی اور کرایہ بڑھانا غیر منصفانہ ہے ۔ حکومت اس اقدام کو واپس لے۔