پتوکی۔ 15 جنوری (اے پی پی):پتوکی ملتان روڈ بھونیکی موڑ کے قریب بس اور دودھ لوڈ کرنے والی گاڑی میں تصادم سےدودھ والی گاڑی میں سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیاہے،
متاثرہ شخص کی شناخت 50سالہ محمد انعام کے نام سے ہوئی جو پاکپتن کا رہائشی ہے،ریسکیو نے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا