پتوکی۔ 15 اگست (اے پی پی):پتوکی کے رہائشی عمران اسلم نے ایشیاء ان ڈور روئینگ چیمپین شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ۔
پتوکی کے رہائشی عمران اسلم جو واپڈا پاکستان کی طرف سے روئینگ گیم کے کھلاڑی ہیں ایشیاء انڈور روئینگ چیمپین شپ جیت کر آئے ہیں17 ملکوں نے ایشیاء انڈور روئینگ چیمپین شپ میں حصہ لیا جس میں عمران اسلم نے انڈیا سمیت 16 ملکوں کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر ایک گولڈ میڈل اور ایک براوْن سِٹل میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
فائنل مقابلہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کے کھلاڑی عمران اسلم ونر اور انڈیا کا کھلاڑی رنر اپ رہا۔ انہوں نے پہلے بھی ان گنت میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔