پرائز کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، ڈپٹی کمشنربھکر

73
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کا ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا دورہ

بھکر۔ 08 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمداشرف نےکہاہےکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیاد پر کارکردگی کومز ید بہتر بنائیں،حکومت پنجاب اور ضلعی انتظا میہ کی اولین تر جیحا ت اشیا ئے خوردنو ش کی قیمتیں کنٹرول میں رکھ کر صارفین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنا نا ہے۔

انہوں نے یہ بات پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہنگے داموں اشیائےخوردنوش فروخت کرنے والے تاجر اور دکا نداروں سے ہر گز رعایت نہ بر تی جائے اور حکو متی تعین کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلا ف ایف آئی آردرج کروائی جا ئیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کر دگی کو تسلسل کیساتھ جانچاجا ئے گااس ضمن میں سست روکارکردگی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔