چنیوٹ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی اور انسپکشنز کے اہداف مکمل نہ کرنے والوں کو وارننگ دی۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
انہوں نے مجسٹریٹس کوانسپکشنز بڑھانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں وبازاروں میں صارفین کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ترجیح ہے جس کے لئے عملی اقدامات نظر آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹس وبازاروں میں دکانوں پر ریٹ لسٹ واضح جگہ پر آویزاں کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں پرفارمنس پیش نہ کرنے والے مجسٹریٹس جوابدہ ہونگے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید، اسسٹنٹ کمشنرز شمس الرحمٰن،شازیہ رحمٰن،طارق محمود گوندل و دیگرشریک تھے۔